Friday, 28 August 2009

صرف گنتی پوری نہ کریں

0 comments
ہم میں سے زیادہ تر لوگ روزانہ قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہیں لیکن سمجھے بغیر۔ طوطوں کی طرح رٹے رٹائے انداز میں جس طرح ہم نے بچپن سے پڑھا ہوتا ہے نہ ہم اس میں کوئی فکر کرتے ہیں نہ تردد۔ بس اتنا ہوتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ پڑھ لیں۔ اب تو مدرسوں میں بھی دھڑا دھڑ قرآن پڑھائے جاتے ہیں اس مقصد کے لئے کہ کوئی اپنے کسی مرحوم عزیز کی روح کے ایصال ثواب کے لئے کہہ دے تو دوسرے دن اسے یہ مژدہ سنا دیا جاتا ہے کہ لو جناب پچاس یا سو قرآن پڑھے گئے ہیں۔ یہ قرآن ایسے ہی پڑھنے کا حکم ہے ؟ کیا قرآن نے بارہا یہ نہیں کہا کہ ” بےشک ہم نے قرآن کو ذکر (یاد) کرنے کے لئے آسان فرما دیا ،تو کوئی ہے سوچنے (تدبر کرنے، یاد کرنے) والا”۔ کون ہے کس کے پاس سوچنے کا وقت ہے۔ ہم تو گنتی پوری کرتے ہیں رمضان، شب برات پر لوگوں کے گھر پڑھنے کے اصرار کے ساتھ سیپارے پکڑاتے ہیں کہ جی اس کو دو دفعہ پڑھ دیں۔ سامنے والا چاہے جتنا بھی کہتا رہے کہ اس کے پاس وقت نہیں ہے لیکن ہمیں کیا ہم نے تو گنتی پوری کرنی ہے ۔ زیادہ تر یہی ہوتا ہے کہ سیپارہ پڑھا نہیں جاتا اور ہم ختم ، نیاز دلا کر بے فکر ہو جاتے ہیں کہ ہم نے تو ختم دلا دیا ۔ چاہے ہم ختم دو قرآن پا ک کا دلا رہے ہوں اور پڑھا ایک بھی نہ گیا ہو۔ ہمیں تو کوئی اس کا گناہ نہیں ناں ، پڑھنے والے کا گناہ ہے اسے دیا تھا تو اس کو پڑھنا چاہیے تھا۔ ہم نے تو دے کر اپنا فرض ادا کر دیا۔ ہم اپنا فرض ادا کرکے سکھ چین سے بیٹھ جاتے ہیں اور سوچتے نہیں کہ ہمارا یہ رویہ غلط ہے ۔ قرآن کی گنتی پوری کرنے کا حکم دیا گیا ہے یا اس کو سمجھ کر پڑھنے کا ؟ کاش ہم ایسا کرنے سے پہلے سوچ لیں کہ ہمارا یہ عمل دوسروں اور خود ہمارے لئے مشکلات کھڑی کر سکتا ہے۔ تھوڑا پڑھا ہوا بھی اثر کرتا ہے اس کا بھی ثواب ملتا ہے اگراس کو اس غرض سے پڑھا جائے کہ خود کو بھی ثواب ہو اور مرحوم کو بھی اور قرآن کا ثواب ہم نے محدود کیوں کر دیا ہے ۔ ایک قرآن پڑھ کر آپ سینکڑوں مرحومین کو اس کا ثواب بخش سکتے ہیں چاہے تو پوری امت کو بخش دیں ۔ ہر ایک کو پورا پورا ایک ایک حرف کا ثواب پہنچے گا۔ صرف گنتی پوری نہ کریں

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔