Monday, 31 August 2009

نہلے پہ دہلا

0 comments

کالج میں دو لڑکیاں بیٹھی باتیں کر رہی تھیں باتیں کرتے کرتے وہ فوج کے موضوع پر آ گئیں ۔ لڑکی نمبر1 نے کہا
" یہ آرمی والوں کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے ، بڑے جاہل قسم کے ہوتے ہیں اور انہیں کوئی تمیز بھی نہیں ہوتی وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔"
اسی دوران لڑکی نمبر2 کے چہرے پر ہوائیاں سی اڑنے لگیں ۔ لڑکی نمبر1 نے کہا کہ تمہیں کیا ہوا ہے ۔ لڑکی نمبر2 نے دھیمی آواز میں جواب دیا
" اس لیے کہ میرے ابو فوجی ہیں "
یہ سن کر لڑکی نمبر1 بہت شرمندہ ہوئی اور بات بدل کر ناموں کے متعلق بحث شروع کر دی ۔ باتیں کرتے کرتے لڑکی نمبر2 نے کہا
" یہ پرویز نام دیکھا ہے تم نے ، میں نے ایک جگہ اس کا مطلب منحوس پڑھا تھا ، خسرو پرویز کا بھی یہی نام تھا جس نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہِ و سلّم کے نامہ مبارک کی گستاخی کی تھی ، یہ ہمارے صدر کا بھی تو یہی نام ہے جس نے عوام کا جینا حرام کیا ہوا ہے "
بات کرتے کرتے لڑکی نمبر 2 نے لڑکی نمبر1 کی تیوریاں بدلتے دیکھیں تو اسے شک ہوا ۔ اس نے دوسری لڑکی سے پوچھا " تمہارے ابو کا کیا نام ہے "
لڑکی نمبر1 نے مریضانہ آواز میں جواب دیا
" پرویز " ۔۔۔۔۔۔۔

اب یہ مت پوچھیے گا کہ اس کے بعد مجروحان کا کیا حال ہوا ۔۔۔۔۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔