Wednesday, 19 August 2009

ریڈیو پاکستان اے ایم کی نشریات کو ختم کر دیا گیا

0 comments
ریڈیو پاکستان لاہور اے ایم کی نشریات کو ختم کر دیا گیا ‘ملازمین میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ‘متعدد کو فارغ کرنےکا فیصلہ ۔ ذرائع کے مطابق ریڈیو پاکستان اے ایم Iاور اے ایم IIکی نشریات کو بند کر دیا گیا ہے اور اب اے ایم کی جگہ ایف ایم 93سے پروگراموں کا آغاز کر دیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ 1937ءسے لاہور ریڈیو اسٹیشن کا آغاز ہو ا تھا اور اس کی نشریات میڈیم ویوز630کلو ہاٹس اور لاہور IIمیڈیم ویوز1080کلو ہاٹس ناصر ف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی دلچسپی کیساتھ سنی جاتیں تھیں اب اس قدیم شعبے کو ختم کر دیا گیا ہے اور اس کی جگہ ایف ایم 93میگا ہارٹس سے نشریات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ریڈیو پاکستان لاہور کے ملازمین نے اس فیصلے پر شدید حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہے ریڈیو اے ایم کی ٹرانسمیشن بند کر کے پاکستان کے مذہبی ‘ثقافتی ‘فنی اور نظریاتی نظریہ کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے ۔ اے ایم کے ذریعے پاکستان سمیت دیگر ملکوں میں ہمارے پروگراموں کو بڑی توجہ سے سنا جاتا تھا مگر اب 93ایف ایم کے پروگرام صرف لاہور تک ہی محدود ہو جائینگے اس اقدام کا مقصد صرف پیسہ کمانا ہے صرف پیسے کی خاطر ہمارے ڈی جی نے پاکستان کی قدیم روایت ختم کر دی ہے اس کے برعکس بھارت میں آکاش وانی اور آل انڈیا اردو سروس اسی طرح جاری ہے ۔ ریڈیو پاکستان کے ملازمین نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ ریڈیو اے ایم Iاور اے ایم IIکے بند ہونے سے اناﺅنسر‘پروگرام آفیسر اور دیگر ملازمین کو فارغ کر دیا جائیگا۔ ریڈیو پاکستان کے ملازمین نے صدر پاکستان آصف علی زرداری ‘وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر اطلاعات سے اپیل کی ہے کہ ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو بے روز گار ہونے سے بچایا جائے اور ریڈیو اے ایم کی سروس بحال کی جائے

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔