Tuesday, 1 September 2009

دنیا کا سب سے بلند اور بڑا موٹر سائیکل

0 comments
گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام لکھوانے کا شوق لوگوں کو ایسے ایسے کام کروانے پر
مجبور کر دیتا ہے جو شاید کوئی ذی عقل شخص عام حالات میں نہ کرے ایسا ہی ایک شوق گریگ نامی امریکن کو ہوا جس نے دنیا کا سب سے بلند اور بڑا موٹر سائیکل بنا ڈالا- اس دیو قامت موٹر سائیکل کی لمبائی 20 فِٹ اور اونچائی 12 فِٹ ہے جبکہ وزن 3 ٹن ہے- جبکہ ٹائروں کا سائز ایک اوسط قد کے آدمی کے برابر 5.7 فِٹ ہے

عام موٹر سائیکلوں کی طرح اس میں سائیڈ اسٹینڈ نہیں ہے کیونکہ سائیڈ اسٹینڈ پر کھڑا کرنے کے لیے کسی آدمی کی نہیں بلکہ کنگ کانگ کی ضرورت پڑ سکتی ہے- البتہ اس کمی کو چھوٹے سائیڈ کے ٹائر لگا کر پورا کیا گیا ہے تاکہ بائیک ہر وقت کھڑی رہے- اگر اس موٹر بائیک کو کوئی شخص خریدنا چاہے تو 3 لاکھ ڈالر میں خرید سکتا ہے

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔