Tuesday, 1 September 2009

دیوناگری (ہندی) رسم الخط سیکھیں

0 comments
ہندی زبان
ہندوستان / بھارت / انڈیا کی قومی زبان ہے۔ حکومتی سطح پر جو زبان بولی جاتی ہے وہ زیادہ تر سنسکرت آمیز ہے لہذا ہندوستانی معاشرے میں مقبول نہیں ہے۔
عوامی سطح پر جو زبان مقبول عام ہے عموماً اسے ہی ہندی یا ہندوستانی زبان کا لقب دیا گیا ہے۔ اور یہی زبان درحقیقت عام بول چال کی اردو زبان ہے۔ صرف رسم الخط کا فرق ہے۔

ہندی رسم الخط ، جسے "دیوناگری" رسم الخط بھی کہا جاتا ہے ، انگریزی رسم الخط کی طرح دائیں سے بائیں لکھا جاتا ہے۔

دیوناگری رسم الخط ، سیکھنے میں اتنا مشکل کام نہیں ہے۔
دیوناگری میں vowels کی تعداد : 11
دیوناگری میں consonants کی تعداد : 33

ذیل میں ایک بہترین ویب سائیٹ کا لنک دیا جا رہا ہے ، جہاں پر فلیش ٹیٹوریل کے ذریعے آسان طریقے سے دیوناگری رسم الخط سکھائی جا رہی ہے۔
ہندی زبان سیکھنے کے شائقین اس سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔
اگر کوئی مسئلہ ہو تو یہاں ضرور پوچھیں کہ ہم اس رسم الخط کے بھی ماہر ہیں

دیوناگری رسم الخط ٹیوٹر

اگر آپ دیوناگری لکھنا سیکھنا چاہتے ہوں تو یہ لیجئے :‌ ایک اور بہترین سائیٹ

اس سائیٹ کی خوبی یہ ہے کہ ۔۔۔۔۔۔
اس کے ٹکسٹ ایریا (textarea) بکس میں آپ رومن الفاظ میں لکھئے تو آپ کے سامنے خود بہ خود دیوناگری رسم الخط میں لکھا آ جائے گا اور جس کو آپ کسی بھی جگہ copy/paste کر سکیں‌ گے !

1۔ مثال کے طور پر میں‌ نے لکھا تھا : salam
دیوناگری میں اس طرح لکھا آیا : सलाम

2۔ میں نے لکھا تھا : haiderabadi
دیوناگری میں اس طرح لکھا آیا : हैदराबादी

3۔ میں نے لکھا تھا : hyderabadi
دیوناگری میں اس طرح لکھا آیا : हयदेराबादी

نوٹ :
مثال نمبر :2 اور مثال نمبر:3 میں‌ سے درست دیوناگری لفظ ، مثال نمبر:2 میں‌ ہے !!


0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔