Sunday, 29 July 2012

موجودہ دور کا سب سے بڑا قرآنی نسخہ

0 comments
موجود ہ دور میں قرآن کا  سب سے بڑا نسخہ ہے۔. جس کو یکم جنوری 2012 میں  افغانستان کے دارلحکومت کابل میں میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا اگر چہ اس پروجیکٹ کی تکمیل ستمبر 2009 میں ہوچکی تھی اس کی صفحات کی لمبائی 90 انچ۔(2.28 میڑ) اور چوڑائی 61 انچ یعنی 1.55 میٹر ہے اس کا وزن 500 کلو گرام ہے او اس کی جلد کو 21 بکروں کی کھال سے تیا ر کیا گیا ہے کہا جاتا ہے کہ اس پر 5 لاکھ ڈالر  خرچ کئے گئے ہیں ا س پر ہاتھ سے  خطاطی کرنے والوں میں استاد محمد صابر خدری اور اس کے  9 شاگرد شامل ہیں۔








اس کو پانچ سال میں  مکمل کیا گیا اور اس کے 218 صفحات پر خطاطی کے مختلف نمونے پیش کئے گئے ہیں اس کے تیس پاروں میں سے ہر پارہ کو الگ خطاطی سے لکھا گیا ہے ۔
حوالے کے لئے دیکھئے۔۔ دی گارجین۔۔یوکے
اس سے پہلے دنیا کا سب سے بڑا قرآن روس میں موجود تھا جس کی صفحات کی لمبائی 2میٹر اور چوڑائی 1.5 میٹر ہے اس کا وزن 800 کلوگرام ہے جس میں سے صرف اس کے جلد کا وزن 120 کلوگرامہے اور یہ پورے کا پورا جلد سونے اور چاندی سے بنایا گیا ہے۔

اس قرآن کو روس و یورپ کی سب سے بڑی جامع مسجد میں رکھا گیا ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔